
Babel Urdu Novel by Mah Rukh Zia
یہ داستان قدیم بابل سے لے کر جدید دنیا تک کا سفر کرتی ہے۔ دارمن ایک ایسی مخلوق ہے جس کے پاس بہت علم تھا۔ اس نے ایک انسان پر اعتبار کیا اور وہ علم اسے سیکھایا۔ ایک ایسی کتاب وجود میں آئی جو وقت کا دروازہ کھولتی تھی۔
الیگزینڈر مارک ابران — ایک مشہور وائلنسٹ، ماسکو کا سب سے مقبول اور پرکشش شخصیت کا مالک نوجوان ہے ، جسے دنیا ابران گروپ کے اگلے جانشین کے طور پر جانتی ہے۔ ایک تعمیراتی سلطنت کا شہزادہ، جو درحقیقت ایک مافیا خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ مگر الیگزینڈر کے اندر ایک اندھیرا چھپا ہے جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔ اس کے ساتھ عجیب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اٹھارہ سال کی عمر میں ایک ہولناک حادثہ ہوا، وہ بچ گیا، مگر کسی نے اسے بچایا تھا۔ جبکہ ہسپتال کے مطابق اس نے خود ہی فون کیا تھا۔
نورِ امبر—ایک فرنچ-پاکستانی ٹین ایجر، جس کی ملاقات پیرس میں الیگزینڈر سے ہوتی ہے۔ وہ اس کے پراسرار مزاج میں کچھ خائف ہے، جبکہ وہ اس میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی رکھتا ہے ۔تقدیر ان دونوں کے راستے اس طرح جوڑ دیتی ہے کہ الیگزینڈر کو نور امبر سے محبت ہو جاتی ہے۔
تیسرا کردار ہے معاویہ عالم — ایک قابل آرکیالوجسٹ جو نیو یارک کی ایک مشہور یونیورسٹی کا پروفیسر ہے، اور قدیم تاریخی سوسائٹی کا رکن بھی ہے۔ دنیا اسے پاگل سمجھتی ہے، مگر اس کا زاویہ نظر سب سے جدا اور گہرا ہے۔ اس کی سوچ وقت کی دیواروں کو چیرتی ہے۔وہ ایک چھپے راز کی تلاش میں ہے۔
مگر تقدیر کی سازش سب سے بڑی حقیقت ہوتی ہے…
جو ان سب کو ایک ایسی راہ پر لے آئے گی، جہاں ماضی، محبت، راز اور انتقام ایک ہو جائیں گے۔
چہرے وہ نہیں جو دکھتے ہیں۔ کہانیاں وہ نہیں جو سنائی جاتی ہیں۔ یہ داستان ایک خاص سفر کی ہے۔
شہزادہ امیرون ایک مسافر ہے اور دارمن اس کا ہمسفر۔۔۔۔
Novel Name | Babel/بابل |
Writer Name | Mah rukh zia/ماہ رخ ضیاء |
Genre | Historical fiction, Horror,babel, Thriller, Mafia, Dark Romance, Psychological, Fantasy, doppelgänger, Violence, Obsessed type love story, babel |
Status | Ongoing (chapter 1) |
File type | Read online and download |
(Allow pop-ups to start download)