
Haal e dil By Amina Meher
یہ کہانی ایک ایسے لڑکے آریان عبیداللہ خان کی ہے، جسے لگتا تھا کہ سب لڑکیاں ایک جیسی ہوتی ہیں۔
دوستوں کے ساتھ لگائی گئی ایک شرط کے تحت اس نے ایک نیک سیرت لڑکی، ایمان اورنگزیب، کو دوستی کے جال میں پھانسنے کا ارادہ کیا۔
لیکن وقت نے کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا۔ جو لڑکی پہلے صرف ایک شرط کا حصہ تھی، وہی لڑکی آریان کے دل کی دنیا بن گئی۔
ایمان، جو دین دار اور اللہ کے قریب رہنے والی لڑکی ہے، اپنے اصولوں پر سختی سے قائم رہتی ہے۔ لیکن وہ آریان کی باتوں میں آ کر محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔
اسے لگتا ہے کہ وہ محبت میں بدنصیب نکلی۔ مگر دراصل، محبت بدنصیبی نہیں ہوتی، غلط انسان سے محبت کرنا بدنصیبی ہوتا ہے۔
Afsana Name | Haal e dil/حالِ دل |
Writer Name | Amina Meher/آمنہ مہر |
Genre | University base, Love story, Trust issues |
File type | Read online and download |
رات کی سیاہی میں آسمان پر چاند کےاردگرد تاروں کا چمکنا کسی خوبصورت منظرکی طرح لگ رہا تھا۔ جیسے قدرت نے ساری خوبصورتی چاند میں سمودی ہو۔ ایمان اپنے کمرے کی بالکنی میں تہجد پڑھ کر وہی بیٹھ کر چاند کو تک رہی تھی۔ اس کے اندر کےسناٹےکی طرح باہر بھی ہر طرف خاموشی کا سما تھا۔ اس کی آنکھوں کی نمی کو دیکھ کر لگ رہا تھا وہ اپنے آنسوؤں کو اپنے اندر دھکیل رہی ہے۔ وہ دل کھول کر رونا چاہتی تھی پر وہ خود پر ضبط کیےبیٹھی رہی۔ اس کے دماغ میں یہی چل رہا خدا کے بندے اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں۔ ؟ کیا خدا کے بندوں کوخدا کا خوف نہیں۔؟ خدا کے بندے اتنے ظالم کیوں ہیں۔
نیچے زمین پرایمان کی آنکھوں کی طرح اوپرآسمان پرچاند کی چمک بھی پھیکی پرگئی۔ جیسے اس کا حالِ دل چاند نےجان لیا ہو۔
آج پھر وہ اپنے رب کو اپنا حال دل سنا رہی ہے اس رب کو اپنا حال دل بتا رہی جو پہلے سے سب جانتا ہے۔ وہ تکلیف میں تھی یہ بات اللہ جانتا ہے اور بہت جلد وہ اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے والی تھی۔