
Siyah-e-Munsaf By Mishaal Rana
سیاهِ منصف” جرم، انصاف اور انسانی نفسیات کی ایک کہانی ہے۔ جبرئیل راؤ، ایک ذہین مگر پریشان ڈیٹیکٹیو، اپنی شناخت کے رازوں اور ماضی کے سائے سے لڑ رہا ہے۔
کیا وہ انصاف کا علم بلند کرے گا یا خود اندھیرے کا شکار ہو جائے گا؟
یہ ناول آپ کو حیرت، سازش اور جذبات کی دنیا میں لے جائے گا۔
Novel Name | Siyah-e-munsaf/ سیاہ منصف |
Writer Name | Mishaal Rana/مشال رانا |
Genre | Dark past, Morally grey hero, Strangers to lovers, psychological thriller |
Status | Complete |
File type | Read here and download |
حصہ او ل
اختتام کا آغا ز
کسی کہانی میں کوئی ہیرو اور ولن نہیں ہوتے، بس سب پروٹگونسٹ ہوتے ہیں۔
پروٹگونسٹ کہانی کے مرکزی کردار کو کہتے ہیں، چاہے وہ سیاہ ہو، سفید ہو یا سرمئی۔ اچھا ہو یا برا، وہ کہانی اس انسان کے بارے میں ہوتی ہے۔ اور میری کہانی میں، میں ہوں وہ۔ چاہے اب مجھے برا مانے یا بھلا مانے، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، میں بس یہ کہوں گا کہ جو میں نے کیا، صحیح کیا اور اپنی مرضی سے کیا۔ میں اپنے اعمال کی جسٹیفیکیشن نہیں دوں گا کیونکہ اپنے آپ کو دوسروں کے سامنے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں سیا ہ منصف ہوں۔
آندھی چل رہی تھی، رات گہری ہوتی جا رہی تھی۔ رات کے کسی پہر، دور کہیں سنسان جگہ پر جہاں کسی انسان کا نام و نشان نہ تھا، صرف تاریکی تھی اور اس میں کسی کی چیخیں گونج رہی تھیں۔ ان آوازوں سے پرندے بھی اپنے گھونسلوں سے اڑ گئے تھے۔ اور پھر آسمان پر آگ کا شعلہ بلند ہوتا ہوا دکھائی دیا، جیسے وہ آگ آسمان کو چیر رہی ہو۔
اسی میں زمین پر ایک چیز پڑی تھی، چمکدار سی۔ اس پر لکھا تھا:
“اور یہ ہے میرا انصاف، سیاہِ منصف کا انصاف۔”
۔۔۔۔۔>< ۔۔۔۔۔>< ۔۔۔۔۔