
Zameen Zaad By Br
یہ کہانی آپ کو ایک ایسے سفر پر لے جائے گی جو کبھی آپ کو ڈرائے گا تو کبھی ایسی کرے حقیقت سے آشنا کرے گا جس کو جاننا اہم ہے
کہانی ایک لڑکی سامنتھا کے گرد گھومتی ہے کیسے زندگی کی تلخیاں اسے نگل لیتی ہے وہ جادو کی ماہر ایک ایسی لڑکی ہے جس پر تلسم پھونکا گیا تھا اسے اس تلسم کو توڑنا ہے ۔
Novel Name | Zameen Zaad/زمین زاد |
Writer Name | Br/ بی آر |
Genre | Horror, Black magic, Mystery, Love story |
Status | Episodic (one Ep is available) |
File type | Read online and download |
باب اول
”خلش“
” اور جنوں کو آگ کے دھوئیں کے شعلے سے پیدا کیا۔“
(55:15)
کمرہ نیم تاریک تھا، صرف چھت سے جھولتا زنگ آلود بلب اپنی مدھم پیلی روشنی سے دیواروں پر لمبے سایے ڈال رہا تھا۔ سامنتھا فرش پر آلتی پالتی مارے بیٹھی تھی، اس کا بدن لرز رہا تھا اور آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہہ رہے تھے، جیسے صدیوں کا دکھ ایک ہی لمحے میں پگھل کر اس کی پلکوں سے ٹپکنے لگا ہو۔
اُس کے ہاتھوں پر خون کے موٹے قطرے ٹپک رہے تھے — سُرخ، گرم اور گاڑھے۔ کندھے پر ایک کالا کوا بیٹھا تھا، جو اُس کے ہلنے سے بار بار پھڑپھڑاتا اور خود کو گِرنے سے بچانے کی ناکام کوشش کرتا۔ ہر چند لمحوں بعد وہ “کائیں کائیں” کر کے اُس خاموشی کو چیرتا جو کمرے پر چھائی ہوئی تھی۔ فضاء میں مشک کی مہک اور گیلی مٹی کی بوجھل ہوا گُھلی ہوئی تھی۔ سب کچھ خواب سا لگتا تھا، لیکن درد حقیقت سے لپٹا ہوا تھا۔
اچانک سامنتھا نے چہرہ اُٹھایا۔
اس کی آنکھیں سیاہ تھیں — گہری، کھوئی ہوئی اور اُن سے خون بہہ رہا تھا، جیسے کسی بے نام خلا سے سُرخ مایہ رس رہی ہو۔ وہ چیخی — ایک دل دہلا دینے والی چیخ — اور…
سب کچھ ختم ہوگیا۔